پاکستانتازہ ترین

خیبرپختونخوا میں جو نئی سیاسی قوتیں ابھر رہی ہیں اْنہیں وہیں دفن کردیا جائے گا ،مولانافضل الرحمن

molanaپشاور(نامہ نگار)  مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں جو نئی سیاسی قوتیں ابھر رہی ہیں اْنہیں وہیں دفن کردیا جائے گا۔جے یو آئی ف کے سربراہ نے وفاقی حکومت میں شمولیت کے لیے شرائط بھی پیش کردیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ باوقار حکومت کی تشکیل کے لیے مسلم لیگ ن کے ساتھ بات چل رہی ہے اور جمعیت علمائے اسلام پْرامن انتقالِ اقتدار اور باوقار تشکیلِ حکومت پر یقین رکھتی ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف نے اپنا کام پورا کردیا اور اپنی ترجیحات مسلم لیگ ن کے سامنے رکھ دی ہیں تاکہ ان ترجیحات کو ملکی اور قومی سطح کی پالیسیوں کا حصہ بنایا جائے، اگر ترجیحات کو قبول کیا جاتا ہے تو پھر عملی طور پر باقاعدہ شمولیت کا فیصلہ کرلیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں غیرجمہوری قوتوں کی حوصلہ افزائی کی گئی لیکن ملک کو الجزائر نہیں بننے دیں گے، اور پشتون علاقے میں یہودیت کو فروغ دینے والوں کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  بدین:قبضہ مافیا کے بدین حملے کے خلاف صحافی احتجاج کرتے ہوئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker