تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:ضلعی پولیس نے محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان جاری

بہاولنگر ( رانا فیصل رحمن ) ضلعی پولیس نے محرم الحرام کا سیکیورٹی پلان جاری ، ڈی پی او شارق کمال صدیقی نے کہا ہے کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ شر پسند اور بد امنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان کے حوالے سے کہا کہ ضلع بھر میں38 علم، ذوالجناح اور تعزیہ کے جلوس اور 377 مجالس کے دوران پچیس سو (2500) سے زائد پولیس،قومی رضا کار اور سول ڈیفنس کے ملازمین ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ضلع بھر میں 33 مقامات کو حساس قرار دیا گیاہے۔ حساس مقامات پر واک تھر و گیٹس نصب کیے جائیں گے ۔جبکہ مجالس اور جلوس ہائے کے راستوں کو محفوظ بنانے کے لیے خار دار تاروں سے مدد لی جائی گی ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر پکٹس ڈیوٹی لگائی جائے گی اور گشت کے نظام کو مزید مؤثربنایاجائیگا۔ ضلع میں آنے جانے والوں کی سخت چیکنگ کی جائے گی تاکہ عشرہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔ انہوں نے علماء کرام اور ذاکرین سے کہا کہ وہ محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیں گے اور بھائی چارہ کی فضا پیدا کریں۔ ایک مرکزی کنٹرول روم(063-9240064) پولیس لائن میں قائم کیا گیا ہے جسکے انچارج ڈی ایس پی لیگل ہوں گے یہ کنٹرول روم یکم محرم سے 15 محرم تک 24 گھنٹے کام کرے گا۔ڈی پی اوبہاولنگر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد مشکوک اشخاص اور اشیاء پر نظر رکھیں اور امن عامہ کے قیام میں پولیس کا بھرپور ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں  بجلی کی قلت اڑھائی ہزار میگا واٹ، تین گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ شروع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker