تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:واپڈا کے اعلیٰ حکام نے بھائی پھیرو اور گردنواح کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا ٹارگٹ بنا لیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرومحکمہ واپڈا کے اعلیٰ حکام نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے آبائی شہربھائی پھیرو کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا ٹارگٹ بنا لیا ۔بھائی پھیرو اور گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10سے 12گھنٹے تک پہنچ گیا ۔شہریوں اور قریبی مل مزدوروں کا فیکٹریوں کے سامنے سڑکیں بلاک کرکے شدید احتجاجی مظاہرے,۔لیسکو حکام کے خلاف نعرے بازی اور سینہ کوبی ۔لوڈ شیڈنگ کے مارے شہریوں نے آئندہ حکمران لیگ کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کے آبائی شہر بھائی پھیرو میں کئی ماہ سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کردیا گیا تھا مگر ایک ہفتہ سے محکمہ واپڈا کے اعلیٰ حکام نے نہ جانے کیوں بھائی پھیرو کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا ٹارگٹ بنالیا ہے اب بھائی پھیرو اور گردونواح میں ایک ہفتہ سے ساری رات جبکہ دن بھر میں آدھا گھنٹی بجلی آتی ہے اور ایک گھنٹہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ۔اس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہیڈ بلوکی روڈ پر واقع سلمان نعمان ملزشیخوپورہ ٹیکسٹائل اورچنیوٹ ٹیکسٹائل ملزجبکہ ملتان روڈ پر واقع AAٹیکسٹائل ،اعجاز ٹیکسٹائل ملز ،وغیرہ کے سینکڑوں مزدوروں نے اپنی اپنی فیکٹروں کے سامنے روڈ بلاک کرکے کئی گھنٹے تک احتجاج کیا اور نعرے بازی کرکے سینہ کوبی بھی کی مزدور مطالبہ کررہے تھے کہ انہیں بھی جینے کا حق دیا اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرکے غریبوں کا استحصال ہونے سے بچایا جائے ۔ بھائی پھیرو کے علاقہ سے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کیا جائے ۔بھائی پھیرو کے سیاسی و سماجی رہنماؤں اور ووٹروں نے داؤد،مقبول،فیصل اکرم،ریاست،سونا اور عباس نے شہر یوں سے کہا ہے کہ وہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں حکمران پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ نہ دے کر لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کریں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button