پاکستانتازہ ترین

کسان پیکج کی بحالی پر وزیر اعظم نواز شریف کا اظہار اطمینان

اسلام آباد(بیوروچیف)اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے کسان پیکج کی بحالی پر وزیر اعظم نواز شریف نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ تین سو اکتالیس ارب کا کسان پیکج ملک بھر کے کسانوں کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم نواز شریف نے کسان پیکج پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسان پیکج ملک بھر کے کسانوں کے لیے ہے۔ اس پیکج کو سیاسی اور علاقائی وابستگی سے بالاتر رکھا گیا ہے۔ کسان پیکج سے زمین کا انڈیکس یونٹ دو ہزار سے بڑھ کر چار ہزار ہو جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ اب کسان رعائتی نرخوں پر زرعی قرضے حاصل کر سکیں گے۔ چاول اور کپاس کے کاشت کاروں کو معاوضے کی ادائیگی ہوگی اور ملک بھر کے کسان خاص طور پر چھوٹے کسان بھرپور مستفید ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو : گاؤں تارامل میں اچانک آگ بھڑکنے سے ایک گھر جل کر خاکستر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker