تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:جماعت اسلامی کے بلدیاتی اُمیدوار کامیاب ہو کر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گے،حاجی رمضان

بھائی پھیرو(نامہ نگار) سالہا سال سے بلدیاتی اداروں پر قابض سابقہ سیاسی خاندانوں نے شہروں اور دیہاتوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا ۔جماعت اسلامی کے بلدیاتی اُمیدوار کامیاب ہو کر عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گے اور شہریوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کر کے ایک مثال قائم کریں گے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع قصور کے راہنماء حاجی محمد رمضان ، سردار نور احمد ڈوگر اور میونسپل کمیٹی بھائی پھیرو کے جماعت اسلامی کے کونسلر ملک محمد عباس شاد ، ملک محمد اکرم بوٹا کے وارڈ میں دور ٹو دور مہم شروع کرکے کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔دور ٹو دور مہم میں جماعت اسلامی کے سینکڑوں کارکن ہاتھوں میں ترازو اُٹھا کر شامل ہوئے گلیوں میں جگہ جگہ جماعت اسلامی کے کونسلروں اور راہنماؤں کا والہانہ استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں گئیں۔حاجی محمد رمضان نے کہا کہ بھائی پھیرو شہر پر گذشتہ سالہا سال سے ایک ہی خاندان کا قبضہ رہا ہے مگر بھائی پھیرو شہر کی حالت نہیں بدل سکی واٹر سپلائی سکیم اور سیوریج سکیم پر اربوں روپے خرچ کرنے کے بعد شہری صاف پانی سے محروم ہیں اور شہر کی گلیاں سڑکیں ہر وقت گندے پانی میں ڈوب کر دریاکا منظر پیش کر رہی ہیں سابقہ حکمرانوں نے میونسپل کمیٹی کے وسائل کو اپنی ذاتی جاگیربنائے رکھا ۔مگر شہریوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا ۔جماعت اسلامی کے اُمیدوار کامیاب ہو گئے تو عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے دن رات ایک کر دیں گے انہوں نے کہا کہ عوام نے جس طرح جماعت اسلامی کے اُمیدواروں کا استقبال کیا ہے اس دفعہ جیت ہمارا مقدر بن چکی ہے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : گوگیرہ کے قریب 15لاکھ سر کی قیمت والا خطرناک ڈکیت منیر عرف منی مارا گیا . پولیس زرائع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker