تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:بزرگ عالم دین و شیخ الحدیث حافظ عبد الرزاق 90سال کی عمر میں انتقال کرگئے

okaraاوکاڑہ (محمد مظہر رشید)بزرگ عالم دین و شیخ الحدیث حافظ عبد الرزاق 90سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہزاروں افرادکی نماز جنازہ میں شرکت کی جبکہ مرکزی امیرجماعت وسینٹرپر وفیسرساجد میر ،جنرل سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حافظ عبد الکریم اورامیرمتحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان ضیاء اللہ شاہ بخاری سمیت سینکڑوں رہنماؤں نے اظہا رتعزیت کیا ہے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے بزگ رہنما وجامعہ اسلا میہ ڈھلیانہ کے مدیر و بانی شیخ الحدیث حضرت مولا نا حافظ عبد الرزاق گذشتہ روز 90سال کی عمر میں انتقال کر گئے ان کی نما ز جنازہ 4جیڈی ان کے ابائی گا ؤں میں شیخ الحدیث مو لا نا محمد عبد اللہ امجد چھتوی کی امامت میں ادا کی گئی نما ز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں سیا سی ،مذہبی ،سماجی اور علا قائی شخصیات نے شرکت کی جب کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پا کستان کے امیرسینٹر پر وفیسر ساجد میر نا ظم اعلیٰ نو منتخب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حافظ عبد الکرم کی نما ئندگی صوبائی نا ظم اعلیٰ میا ں محمود عباس نے کی، پا کستان متحدہ جمعیت اہلحدیث کے امیر سید ضیاء اللہ شاہ بخاری،مرکز ی جمعیت اہلحدیث ضلع لاہو ر کے امیر رانا نصراللہ خان ضلع قصور کے امیر مولا نا محمد شفیع نا ظم حافظ حسن محمود ضلع مولانا ظفراللہ قمر لکھوی چیئرمین سیاسی امور مرکزی جمعیت اہل حدیث، ناظم حافظ عبد السمیع اوکاڑوی، مو لا نا عبد اللہ یو سف امیر شہر اوکاڑہ ،مولا نا محمد اسماعیل امیر تحصیل اوکاڑہ، مو لا نا عبد اللہ قاسم امیر تحصیل رینا لہ ،حافظ محمد عبد اللہ ظہیر ،حافظ خلیل الرحمان سیکر ٹری اطلا عات AYFجماعت الدعوۃکے مرکز ی رہنما حافظ عبدا لغفار المدنی جمعیت اہلحدیث کے رہنما مولا نا اسد اللہ سبحانی سمیت دیگر افراد نے شرکت کی انہوں نے اپنی تمام زندگی دین اسلا م کی اشاعت کے لئے وقف کی تمام مسالک کے لو گ ان کا احترام کر تے تھے انکے شاگردوں کی تعداد ہزاروں میں ہے جن میں شیخ الحدیث مو لا نا محمد عبد اللہ امجد چھتوی جماعت الدعوۃ کے مرکز ی رہنما شیخ الحدیث مولانا عبدالسلام بھٹوی ،مو لا نا محمودقاسم خطیب بر طا نیہ نمایاں ہیں ان کے جنا زے کے موقع پر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع اوکا ڑہ کے ناظم حافظ عبد السمیع اوکا ڑوی نے اعلان کیاکہ حافظ عبد الرزاق کی خدمات کو خراج تحسین پیش کر نے کے لئے ضلع اوکاڑہ میں ایک بڑا تعزیتی سمینار منعقد کیا جا ئے گا *

یہ بھی پڑھیں  ہمار ے معاشرے میں شادیاں دشوار کیوں ہو رہی ہیں؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker