بین الاقوامیتازہ ترین

نائیجیریا کی مسجد میں 2 بم دھماکوں میں 40 سے زائد افراد جاں بحق

ابوجا(ڈیسک نیوز) شمال مشرقی شہر میدوگری میں مسجد میں ہونے والے 2 بم دھماکوں میں 40 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر میدوگری کی مسجد میں اس وقت یکے بعد دیگر 2 خودکش دھماکے ہوئے جب نماز کی ادائیگی جاری تھی۔ دھماکوں کی شدت اس قدر تھی کہ انسانی اعضا دور دور تک پھیل گئے اور قریبی علاقے سے بڑی تعداد میں لوگ جائے وقوعہ پرجمع ہوگئے اور اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔عینی شاہدین کے مطابق مسجد میں دھماکوں کے فوری بعد 42 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ کئی زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ایمرجنسی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مسجد میں ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے بعد بھگدڑ مچنے کی صورت میں مسجد میں ہی نصب دوسرا دھماکا ہوگیا۔واضح ر ہے کہ نائیجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام سر گرم ہے تاہم خود کش دھماکوں کی ذمہ داری تا حال کسی بھی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  رنبیرکپور نئی فلم میں فٹبالر کا کرادار ادا کریں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker