پاکستانتازہ ترین

پاکستان اور روس کے درمیان 1100 کلو میٹر طویل ایل این جی پائپ لائن کا معاہدہ

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان اور روس کے درمیان کراچی سے لاہور تک 1100 کلو میٹر طویل ایل این جی پائپ لائن کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور روس کے وزیر توانائی الیگزینڈر نووک نے کراچی سے لاہور تک 1100 کلو میٹر طویل ایل این جی گیس پائپ لائن کے معاہدے پر دستظ کئے۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف بھی موجود تھے۔معاہدے کے مطابق شمال سے جنوب تک 1100 کلو میٹر طویل گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی جس کے لئے روس 2 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گا، گیس پائپ لائن معاہدے کا پہلا مرحلہ دسمبر 2017 میں مکمل ہو گا جس میں 1.2ارب کیوبک فٹ ایل این جی منتقلی کی گنجائش ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button