پاکستانتازہ ترین

ٹیکس کا پیسہ عوام پر خرچ ہونے تک خوشحالی نہیں آئے گی، عمران خان

اسلام آباد(بیوروچیف)عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہونے تک بہتری نہیں آئے گی، کے پی کے کو بجلی میں حصہ مل رہاہے نہ گیس میں، آزاد ممالک میں ٹیکس کی رقم عوام پر خرچ ہوتی ہے پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح سب سے کم ہے۔ نتھیا گلی میں خیبر پختونخواہ کے سرکاری ریسٹ ہاؤس محکمہ سیاحت کو دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کا پیسہ عوام پر خرچ ہونے تک خوشحالی نہیں آئے گی، ہر پاکستانی ایک لاکھ پینتیس ہزار کا مقروض ہے تاہم پاکستان کو قرضوں کی دلدل سے نکالنے کیلئے قوم میں ٹیکس کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، ان کا کہنا تھا کہ جب تک عوام کا پیسہ عوام پر خرچ نہیں گا ملک میں ترقی اور خوشحالی نہیں آسکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ کے پی کے کو بجلی گیس حصہ نہیں مل رہا، خیبرپختونخواہ کے تیرہ ریسٹ ہاؤسز پر سالانہ دو کروڑ روپے خرچہ تھا مگر اب صوبائی حکومت نے چند ہفتوں میں لاکھوں روپے کمائے ہیں انہوں نے کہا کہ ریسٹ ہاؤسز کو پرائیوٹ نہیں کر رہے بلکہ ان کو چلانے کیلئے اتھارٹی قائم کی جارہی ہے جو پیسہ اکھٹا ہوگا وہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button