تازہ ترینفن فنکار

ون پاؤنڈ فش مین پتوکی کے شاہد نذرٹیلی شو کےلئےفرانس روانہ

shahid-nazeerلاہور(نامہ نگار) ون پاؤنڈ فش مین شاہد نذیر ٹیلی شومیں شرکت کے لیے فرانس روانہ ہو گئے۔ فرانس روانگی سے قبل پنجاب کے صدرمقام لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد نذیر کا کہنا تھا کہ ان کا فرانس کی ایک مشہور کمپنی کے ساتھ ٹیلی شو کرنے کا معاہدہ ہوا ہے۔ان کاکہناتھا کہ مجھے پاکستان کے لیے کام کرنے پرفخر ہےاور فرانس کی مشہور کمپنی کے ساتھ معاہدہ میرےلئےاعزاز کی بات ہے۔شاہد نذیر کاکہناتھا کہ تمام سیاست دانوں کو اِکھٹاکرکے مچھلی کھلانے کا ارادہ ہےتاہم الطاف حسین کے ساتھ لندن میں مچھلی کھاؤں گا۔انہوں نےبتایا کہ وہ ٹیلی شو کےسلسلے میں وہ پیرس میں ایک ہفتہ قیام کریں گےجس کےبعد وطن واپس لوٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیرزاہد حامد کا استعفیٰ منظورکرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker