تازہ ترینعلاقائی

محمد رمضان کھرل اور فوجی جاوید کھرل نے پی ٹی آئی کی مکمل حمائت کا اعلان کردیا

دیپالپور(قاسم علی سے)ڈولہ پختہ کونسل 138کو ڈاکٹر امجد ڈولہ اور آصف رسول موہل جیسی دانشمندانہ قیادت کی ضرورت ہے ،محمد رمضان کھرل اور فوجی جاوید کھرل نے پی ٹی آئی کی مکمل حمائت کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نمبر 138ڈولہ پختہ میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواربرائے چیئرمین جناب امجد وحید ڈولہ صاحب کی پوزیشن دن بدن مضبوط ہوتی جارہی ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک بڑی پیش رفت اس وقت ہوئی جب بہاولداس کیمپ میں بہاولداس کی کھرل برادری کی دو ممتازشخصیات رائے رمضان کھرل اور فوجی محمدجاوید کھرل نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت میاں امجد ڈولہ اور میاں آصف رسول موہل کی بھرپور حمائت کا اعلان کردیا ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رائے محمدرمضان کھرل اور فوجی جاوید کھرل کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کرکیا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ یونین کونسل 138ڈولہ پختہ کو مسائل کی گرداب سے نکالنے کیلئے میاں امجد وحید ڈولہ اور میاں آصف رسول موہل سے بہتر کوئی چوائس نہیں ہم انشااللہ ہر طرح ان کیساتھ ہیں ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیدوار برائے وائس چیئرمین آصف رسول موہل نے کہا کہ یونین کونسل 138ڈولہ پختہ کی عوام کے دل ہمارے ساتھ دھڑکتے ہیں ہمارا مشن حلقے کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر چلانا ہے انشااللہ منتخب ہوکر عوام سے کیا گیا ایک ایک وعدہ پورا کریں گے۔اس موقع پرمیاں عابد وحید ڈولہ،میاں اویس ڈولہ،میاں عادل وحید ڈولہ،میاں آصف رسول موہل سمیت معززین علاقہ اور پی ٹی آئی ورکرز کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جس نے رائے رمضان کھرل اور فوجی جاوید کھرل کو خوش آمدید کہا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button