تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ئی نئی سیاسی جماعت نہیں بنا رہے،قاسم علی

دیپالپور(نامہ نگار)ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ئی نئی سیاسی جماعت نہیں بنا رہے،بعض عناصر ان کا نام استعمال کرکے اپنے مخصوص مفادات اور جھوٹی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں ،قاسم علی مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت ڈاکٹر اے کیو خان موومنٹ پاکستان قاسم علی نے گزشتہ روز ایک نجی اخبار میں چھپنے والی اس خبرجس کے مطابق پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خاں کوئی نئی سیاسی جماعت بنانے جارہے ہیں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی من گھڑت خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ڈاکٹر صاحب فی الحال کوئی نئی سیاسی جماعت بنانے نہیں جارہے چند شرپسند عناصر ان کے ترجمان بن کر ایسی افواہیں اڑا رہے ہیں جن کا مقصد ڈاکٹر صاحب کا نام استعما ل کرکے اپنے مخصوص مفادات حاصل کرنا اور جھوٹی شہرت کا حصول ہوتا ہے انہوں نے کہا قومی ہیروڈاکٹر عبدالقدیر خان نے صرف پیر عابد حسین بودلہ کو ڈاکٹر اے کیو خان موومنٹ بنانے اور چلانے کی اجازت دے رکھی ہے جو کہ پاکستان کے نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی تحریک ہے جس کا مقصد ہر سیاسی جماعت کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خداداد صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!