پاکستانتازہ ترین

ووٹرز لسٹوں میں بے ضابطگیاں، تحریک انصاف کا آل پارٹیز کانفرنس بلوانے کا اعلان

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف نے ووٹرز لسٹوں میں بے ضابطگیوں کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس بلوانے کا اعلان کردیا ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس بائیس اکتوبر کو لاہور میں منعقد کی جائے گی۔ اے پی سی این اے ایک سو بائیس میں ووٹر لسٹوں میں بے ضابطگیوں کے خلاف بلائی گئی ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔اس حوالے سے تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے جماعت اسلامی، عوامی تحریک، سنی اتحاد کونسل سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو فون کر کے انہیں اے پی سی میں شرکت کی دعوت بھی دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:ساہیوال پریس کلب کے انتخابات مکمل،شفقت گیلانی صدر،نعیم شیخ جنرل سیکرٹری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker