تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:انا اورنکئی خاندان کے موجودہ اورسابقہ اسمبلی ممبران کے دس اُمیدوار چئیرمین کے اُمیدوار بن گئے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)رانا اور نکئی خاندان کے موجودہ اور سابقہ اسمبلی ممبران کے دس اُمیدوار چیرمین کے اُمیدوار بن گئے ۔ ضلع کونسل کے چیرمین کے تحت پر قبضہ کرنے کے لئے اپنے بیٹوں بھائیوں اور رشتے داروں کو میدان میں اُتار دیا ۔تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کے معروف سیاسی خاندانوں رانا اور نکئی خاندانوں کے موجودہ ا ور سابقہ اسمبلی اُمیدواروں نے اپنے رشتے داروں کو بطور چیرمین بلدیاتی الیکشن میں اتار دیا ہے اور آئندہ ضلع کونسل قصور کے چیرمین کے لئے اپنے عزیز رشتے داروں کو میدان میں لانے کا پروگرام بنا دیا ہے ۔موجودہ ممبر صوبائی اسمبلی اور سابق وزیر سردار محمد آ صف نکئی کے حقیقی بھائی سردار عاطف نکئی یوسی آ دھن میں بطور چیرمین ، جبکہ انکے بیٹے سردار اویس نکئی یوسی ناروکی ماجا میں بطور چیرمین حصہ لے رہے ہیں ۔اسی طرح سابقہ وزیر اور ممبر قومی اسمبلی سردار طالب حسن نکئی کے بیٹے سردار ایاز محمود نکئی یوسی رکھ والا جبکہ انکے کزن سردار اشتیاق نکئی یوسی سرائے نوشہرہ میں چیرمین کے اُمیدوار ہیں ۔رانا خاندان کے موجودہ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کے دو بیٹے بطور چیرمین الیکشن لڑ رہے ہیں ۔رانا محبوب اقبال یوسی لمبے جاگیر جبکہ رانا شہزاد اقبال یوسی گھمن کے میں چیرمین کے اُمیدوار ہیں ۔موجودہ ممبر قومی اسمبلی رانا محمد حیات خان کے بیٹے رانا سکندر حیات خاں یوسی خانکے موڑ میں جبکہ موجودہ ممبر قومی اسمبلی رانا محمد اسحاق خاں کے بھتیجے رانا عامر نثار خاں بھائی پھیرو میں کونسلر کے اُمیدوار ہیں ۔سب سے دلچسپ مقابلہ یوسی لمبے جاگیر میں ہے جہاں سپیکر پنجا ب اسمبلی کے بیٹے رانا محمود اقبال کے مقابلے میں سپیکر کے دو کزن رانا امتیاز احمد خاں دوسرے کزن رانا رب نواز خاں اور ایک بھتیجا رانا نعیم ریاض خاں مد مقابل ہیں ۔جبکہ یوسی لمبے جاگیر میں رانا خاندان کے چار اُمیدواروں کے مقابلے میں سردار شیر بہادر ڈوگر بھی بطور چیرمین حصہ لے رہے ہیں ۔رانا اور نکئی خاندان کے زیادہ سے زیادہ یونین کونسلوں میں الیکشن لڑنے پرعوام میں شدید رد عمل پایا جاتا ہے اور کئی جگہ پر آ پس میں متحرک مقامی دھرے آ پس میں ایک دوسرے سے صلح کر کے ان خانداروں کو ٹف ٹائم دینے کے لئے متحد ہو چکے ہیں دونوں خاندان ماضی میں ضلع کونسل قصور کے اقتدار پر سالہا سال سے قابض رہے ہیں آئندہ انتخابات میں ضلع کونسل قصور کا چیرمین کون ہو گا ا س کا فیصلہ آئندہ انتخابات میں سامنے آ ئے گا ۔ان دو خاندانوں کے علاوہ ضلع قصور میں کئی اور سیاسی خاندان اور جماعتیں بھی ضلع کونسل قصور کے اقتدار پر نظریں جمائیں بیٹھی ہیں ۔زیادہ تر یونین کونسلوں میں مقابلہ شیر اور بلے کے درمیان ہے جبکہ جماعت اسلامی بھی کئی حلقوں میں اپنی قسمت آ زمائی کر رہی ہے

یہ بھی پڑھیں  تھانہ بھائی پھیرو کے علاقے میں چونیاں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان پولیس کا مقابلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker