تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:چھ مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائینٹ پرسوتر سے بھرا ٹرالہ لوٹ لیا

bhai pheruبھائی پھیرو(نامہ نگار) چھ مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائینٹ پر پچاس لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سوتر سے بھرا ٹرالہ لوٹ لیا تفصیلات کے مطابق چھ مسلح ڈاکوؤں خلیل عرف جگا ،فاروق ،نواز ،شبیر،اورصدیق اقوام جوئیہ ساکنان لمبے جاگیر نے ملتان روڈ پر آتے ہوئے بھائی پھیرو کے نواحی گاؤں دینہ ناتھ کے قریب ٹرالہ نمبر 6362کو گن پوائینٹ پر روک لیا اورٹرالرکو 129بورے سوتر سمیت یرغمال بنا کر لوٹ کر لے گئے جب وہ بنگلہ گوگیرا کے قریب پہنچے تو وہاں پر ناکہ پر موجود پولیس نے شک گزرنے پر ڈاکوؤں اور ٹرالر کو اپنے قبضہ میں لے لیا ۔حیدر علی کی رپورٹ پر تھانہ صدر بھائی پھیرونے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔سوتر کی قیمت 50لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ چند روز قبل بھی ملتان روڈ سے 33لاکھ روپے مالیت کی 11سو بوری کھاد سے لدا ٹرالر بھی لوٹا گیا جس کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا

یہ بھی پڑھیں  جھنگ:زمینوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا نوے فیصد کامکمل ،اشعرحمید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker