تازہ ترینعلاقائی

الیکشن کمیشن بلدیاتی امیدواروں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لے۔جماعت اسلامی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن کیلئے ٹیسٹ کیس کے مترادف ہے۔الیکشن کمیشن بلدیاتی امیدواروں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کانوٹس لے۔جماعت اسلامی کے یو سی پڈھانہ کے امیدوار چئیرمین چوہدری محمد اصغریو سی ہنجرائے کلاں کے امیدوار گلزار حسین میو،یوسی ڈھولن کے رائے محمد افضل کھرل نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ الیکشن کمیشن آئندہ پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں امیدواروں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور شفاف وغیرجانبدار الیکشن کویقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ مختلف پارٹیوں کے بلدیاتی امیدوارقواعدوضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی تشہیری مہم میں لاکھوں روپے لگارہے ہیں اور الیکشن کے عمل کوروپے پیسے کاکھیل بنادیا گیا ہے۔اب قصورمیں ہونے والے بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن کے لئے ٹیسٹ کیس کے مترادف ہیں۔اگر حسب روایت ان انتخابات میں امیدواروں نے طے شدہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اور دھاندلی ہوئی تو الیکشن کمیشن کی نااہلی پرمہر تصدیق ثبت ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ قصورکے عوام سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کی سیاست کوناکام بنائیں گے اور دیانتداراوراچھی شہرت رکھنے والے افراد کوبلدیاتی اداروں میں کامیاب کروائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کے لئے بھی یہ اچھا موقع ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کرے اور آزادانہ بلدیاتی انتخابات کرواکر اپنے اوپرماضی میں لگنے والے دھاندلی کے الزامات کی نفی کرے

یہ بھی پڑھیں  بانو قدسیہ آج اپنی 85ویں سالگرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker