تازہ ترینعلاقائی

بدین سمیت گولاڑچی.تلہار.ٹندوباگو.ماتلی ودیگر چھوٹے وبڑے شہروں میں گیسٹرو کی وبا

badinبدین (نامہ نگار)بدین سمیت گولاڑچی.تلہار.ٹندوباگو.ماتلی ودیگر چھوٹے وبڑے شہروں میں شدید گرمی اور مضر صحت اشیاء کے استعمال کی وجہ سے گیسٹرو کی بیماری وباء کی صورت اختیار کرتی جارہی ہے جبکہ اس پر کنٹرول کرنے کے لئے محکہ صحت نے کوئی بھی موثر اقدامات نہیں کئے ہیں جس کی وجہ سے لوگ شدید پریشان ہوکر رہ گئے ہیں سروے کے مطابق بدین میں 18ماتلی میں 16ٹنڈوباگو میں 21تلہارمیں17گولاڑچی میں 13ٹنڈو غلام علی میں14کڈھن میں ۹اور دیگر علاقوں میں درجنوں بچوں کو سرکاری اسپتالوں. طبی مراکزاور بیسک ہیلتھ سینٹروں میں علاج کے لئے داخل کرایا گیااس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر گیسٹرو میں مبتلا بچوں کے والدین نے بتایاکہ سرکاری اسپتالوں صحیح علاج نیہں کیا جارہاہے ہم غریب ہیں اس لئے ہم مجبور ہوکر سرکاری اسپتال میں اپنے بچوں کا علاج کرانے کے لئے آئے ہیں جبکہ پیسے والے افراد اپنے بچوں کا علاج پرائیویٹ اسپتالوں سے کروارے ہیں انہوں نے حکومت سندھ سے اپیل کی سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹروکی ادویات وافر مقدار میں دے کر ڈاکٹروں کو اچھا علاج کرانے کا پابند کیا جائے

یہ بھی پڑھیں  لاہور:تھانہ قائد اعظم عوامی تحفظ کمیٹی کا اجلاس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker