تازہ ترینکھیل

ویمنز ون ڈے: ویسٹ انڈیزنے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں شکست دیدی

گروس آئیلٹ(نمائندہ سپورٹس)ویسٹ انڈیز نے تیسرے ویمنز ون ڈے میچ میں پاکستانی خواتین کوایک سونو رنز سے شکست دیدی۔اور چارمیچوں کی سیریز میں دوایک کی برتری حاصل کرلی۔ میزبان کپتان اسٹیفنی ٹیلر نے اٹھانوے رنز بنائے اور دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔ گروس آئیلٹ میں تیسرے ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر دوسواکیاسی رنز کا بڑا اسکوربنایا۔ کپتان اسٹیفنی ٹیلر اٹھانوے رنزبناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔ ایگولیرا نے اڑسٹھ، کیشونا نے پینتالیس اور ہیلی میتھیوز نے سینتیس رنز اسکور کئے۔ پاکستان کی انعم امین نے دو وکٹیں لیں۔ دوسوبیاسی رنز کے ہدف کے تعاقب میں جویریہ خان کے سوا کوئی پاکستانی خاتون بلے باز وکٹ پر نہ ٹھہر سکی۔ گرین شرٹس ٹیم پچاس اوورز میں نووکٹیں کھوکر ایک سوباہتر رنز بناسکی۔ جویریہ خان تہتر رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہی۔ ویسٹ انڈیز کی اسٹیفنی ٹیلر نے بیٹنگ کے بعد بولنگ کے جوہربھی دکھائے اور تین وکٹیں حاصل کیں اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دی گئیں۔ ہیلی میتھیوز اورشامیلا کونرز نے دو،دو وکٹیں لیں۔میزبان ٹیم نے ایک سونو رنز سے فتح حاصل کی۔ اور چار میچوں کی سیریز میں دوایک کی برتری حاصل کرلی۔ سیریز کا چوتھا اور آخری ون ڈے ہفتے کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  پیپلزپارٹی کا مشکل وقت میں ایم کیوایم کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker