تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:دیپال پور میں ایڈیشنل سیشن ججز ملک عبدالقدوس اعوان ،میاں ندیم احمد سکھیراکے اعزاز میں تقریب

دیپالپور(قاسم علی سے ) گزشتہ روز بار روم دیپال پور میں ایڈیشنل سیشن ججز ملک عبدالقدوس اعوان ،میاں ندیم احمد سکھیراکے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ محمد ارشد ملک ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج درجہ اول دیپال پوراشفاق محمود شیخ ، ممبر پنجاب بار کونسل اختر حسین بھٹی ،صدر دیپال پور بار ایسوسی ایشن میاں شجاع حیدر ، جنرل سیکرٹری دیوان مصداق احمد ، سا بق صدور بار میاں محمد شریف ظفر جوئیہ ، قاضی ضرغام الحق ، ملک فاروق احمد نوناری نے کہا ہے کہ نئے کورٹ کمپلیکس کے لیے نیک نیتی ،لگن اور تسلسل سے کوشش کرنا ہوگی چونکہ ہائیکورٹ کوشش کر رہاہے کہ ہر جگہ پر وکلاء کیلئے نئے کورٹ کمپلیکس بنوائے دیپال پور بار میں تقریبا 900وکلاء،7ایڈیشنل ججز،15سول ججز موجود ہیں جن کے لیے موجودہ چیمبرز ناکافی ہیں ۔جگہ نا کافی ہونے کی وجہ سے نئے ججز کی تقرری نہ ہو رہی ہے مقررین نے کہا کہ دیپال پور بار بڑی ذرخیز ہے جہاں سے کافی تعداد میں سول جج ،ایڈیشنل جج ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات ہو کر ملک کیلئے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وکلاء کامیابی کیلئے محنت کریں اور نئی نئی ججمنٹس ضرور پڑھیں۔مقررین نے دیپال پور بار سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا امتحان پاس کرنے والے ملک عبدالقدوس اعوان ،میاں ندیم احمد سکھیرا کو مبارکبادپیش کی۔ وکلاء کی جانب سے چلائی جانے والی آئین کی پاسدار ی ،قانون کی حکمرانی ،جمہوریت کی بحالی اور آزاد عدلیہ کی تحریک کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں اور انصاف کی فراہمی کے عمل کو بہترین بنانے کے لئے اب ہڑتالوں کے کلچر سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا وکلاء کی جدوجہد سے ہمارے معاشرے میں اصلاح کا پہلو نظر آنا شروع ہوگاہے۔ اگر ہر انسان انفرادی طور پر اللہ تعالی کے احکامات کے مطابق اپنے اعمال ٹھیک کرنے کی کوشش کرے تو ہر انسان کے حالات خود بخود ٹھیک ہو جائیں گے ۔اگر انسان کو سکون اور امن کی دولت چاہیے تو انسان کو چاہیے کہ وہ لوگوں کو سکون کی دولت سے نوازیں اور آپ کسی کی دنیا کو سنوارنے کے لئے اپنی آخرت نہ بیگاڑ بیٹھیں ۔اللہ نے انسانوں کوایک دوسرے کے لئے آسانیاں پیدا کرنے ،خدمت کرنے اور مظلوموں بے کسوں ،غریبوں اور حاجت مندوں کی مدد کے لئے ایک صراط مستقیم کا راستہ اختیار کرنے کا حکم دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بنچ اور بار کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔ہمیں اپنے دلوں کو صاف رکھتے ہوئے اپنی ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرکے اپنے مستقبل کو روشن و تابناک بنانا ہوگا۔تقریب میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بیدار بخت ،نائب صدر چوہدری اختر سلطان ،جوائنٹ سیکرٹری بابر سجاد کے علاوہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ،سول ججز ،وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button