تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:محکمہ صحت کی پانچ ٹیموں نے قبائلی علاقہ کی یونین کونسل بارتھی میں خسرہ کی ویکسی نیشن مکمل کرلی

dco dgkhanڈیرہ غازیخان (محمدجنید).ڈی سی او ڈیرہ غازیخان علی بہادر قاضی کی ہدایت پرمحکمہ صحت کی پانچ ٹیموں نے قبائلی علاقہ کی یونین کونسل بارتھی میں 21 مئی سے مختلف مواضعات میں خسرہ سے متعلق پانچ سو بچو ں کی ویکسی نیشن مکمل کرلی ہے اوراب تک خسرہ کے حوالے سے کسی بھی بچے کی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے . یہ بات ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر موسی کلیم نے یہاں بتائی. انہوں نے کہاکہ یونین کونسل بارتھی میں چار بچوں میں سے دو کی ہلاکت کی گیسٹرو کی وجہ سے ہوئی ہے اور ابھی تک کسی بھی بچہ کی موت کی خسرہ کے حوالے سے تصدیق نہیں ہوئی ہے . انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ گرمیوں میں گیسٹرو کے واقعات بڑھ رہے ہیں . انہوں نے کہاکہ یونین کونسل بارتھی کے مختلف مواضعات میں سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر مظہر رفیق کی زیر نگرانی ٹیمیں کام کررہی ہیں اور ابتک بستی جنکوانی میں 63 بستی لوہارفسٹ میں23 بستی سکندرانی میں 71 ، بستی شاہوانی میں 67 بستی کھوگا میں 17 اور بستی لوہار والا سیکنڈمیں 28 بچوں کی ویکسی نیشن کر کے علاقہ بارتھی کو کور کر لیاگیاہے .

یہ بھی پڑھیں  ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی آج منائی جارہی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker