تازہ ترینعلاقائی

نوازشریف نے 6ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا :راؤناصر علی خاں

lahoreلاہور(پریس ریلیز) سینئرنائب صدر،مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور اور ممتاز تاجر رہنماء راؤناصر علی خان میؤ،میڈیاسیکرٹری امتیاز علی شاکر اور ایڈشنل جنرل سیکرٹری چوہدری آس محمد میؤنے گزشتہ روز یوم تکبیر کے موقع پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ کے ورکرز کے عزاز میں ظہرانہ دیا اور کیک کاٹا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راؤناصر علی خاں میؤنے کہا کہ بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان کے کی طرف سے نوزشریف نے چھ ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کے دفاع کو ہمیشہ کے لئے ناقابل تسخیربنا دیا ۔پاکستانی خوددار،خودمختار اور غیرت مند قوم ہے ۔امتیاز علی شاکر نے کہا کہ ہم جنگی عزام نہیں رکھتے لیکن وطن عزیز کی طرف اُٹھنے والی ہر میلی آنکھ نکال دینے کا عزم اور حوصلہ رکھتے ہیں ۔ہماری امن پسندی کو کمزوری تصور کرنے والے سن لیں پاک دھرتی کی سرحدوں کی حفاظت میں ہم اپنی جانوں کی قربانیاں دینے سے گریز نہیں کیا کرتے ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت بھارت سمیت دنیا بھر سے پرامن، دوستانہ ،بہتر اور دیر پاتعلقات کی خواہاں ہے ۔جو مسائل صدیوں جاری رہنے والی جنگیں حل نہیں کرتیں انھیں مذاکرات کی میز پر حل کیا جانا چاہئے ۔بھارت اور پاکستان کو ایٹمی دھماکوں کے بعد اخلاقی اور معاشی دھماکے بھی کرنے چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشرف اور زرداری حکومت نے پاکستان کو دہشتگردی اور اندھروں کی نظر کیا۔ لیکن اب میاں برادران کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت پاکستان کو ان اندھروں سے نکال کر روشن مستقبل کی طرف گامزن کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سات افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker