پاکستانتازہ ترین

بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن کا میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

اسلام آباد(بیوروچیف)الیکشن کمیشن نے سندھ اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ صرف پریزائیڈنگ اور ریٹرننگ افسروں کی جانب سے جاری نتائج نشر کر سکیں گے۔ بلدیاتی الیکشن کے لیے بارہ نکاتی ضابطہ اخلاق کے مطابق ایسا کوئی مواد چھاپا یا نشر نہیں کیا جائے گا جس کا عوام میں کسی پارٹی یا امیدوار پر برا اثر پڑے۔ اخبار اور الیکٹرانک میڈیا پریزائیڈنگ اور ریٹرننگ افسر سے مصدقہ نتائج لے کر جاری کرسکے گا۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام پارٹیوں اور امیدواروں کو متوازن کوریج دی جائے۔ الزام تراشی کی صورت میں میڈیا دونوں امیدواروں کی رائے لے گا اور ایسے الزامات جس سے نقص امن کی صورتحال پیدا ہو نشر نہ کیے جائیں۔ پیمرا بلدیاتی انتخابات کی کوریج کی مکمل مانیٹرنگ کرے گا۔ووٹر ضابطہ اخلاق کے مطابق اپنا ووٹ خفیہ رکھے گا۔ ووٹ ڈالنے کے لیے اصل شناختی کارڈ ساتھ لانا ضروری ہے۔ ووٹرز کی جانب سے کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں تین سے چھ ماہ قید اور جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  شہباز شریف کی جانب سے عدم تعاون، قانونی راستہ اپنانے کا حق موجود ہے: نیب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker