تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:عوام شہر کی حالت سنوارنے اور بگاڑنے والوں کو پہچان چکی ہے،راو اجمل خاں

دیپالپور(نمائندہ خصوصی)گورنمٹ کالج برائے خواتین دیپال پور کی نئی بلڈنگ کی افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری صنعت و پیداوار حاجی راؤ محمد اجمل خاں نے کہا ہے کہ خواتین کالج کیلئے نئی اور کشادہ بلڈنگ میراخواب تھی جو کہ آج اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پورا ہو گیا ہے ۔دن رات ایک کرکے چھ ماہ کے مختصر عرصہ میں اس کی بلڈنگ مکمل کروائی جائے گی ۔میں آج اپنی زندگی کا سب سے بڑا سنگ بنیاد رکھ رہا ہوں ۔قومی انتخابات میں حلقہ کی عوام نے مجھے بہت عزت بخشی جس کی وجہ سے میں ایک لاکھ گیارہ ہزار کے بھاری مینڈیٹ سے کامیاب ہوا۔انہوں نے کہا کہ کالج کیلئے زمین محکمہ نہر کی تھی زمین ٹرانسفر کرانے کا مرحلہ کافی مشکل تھا مگر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی اور خصوصی کاوش سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا۔عوام شہر کی حالت سنوارنے اور بگاڑنے والوں کو پہچان چکی ہے عوام اب ان کے دھوکے میں نہیں آئیگی ۔ڈی پی ایس سکول کا منصوبہ بھی میرا تھا اس ادارہ جیسی بلڈنگ اور اس کے نتائج آپکو پورے پنجاب میں نہیں ملیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریفکی ذاتی دلچسپی سے 3ارب روپے کی خطیر رقم سے 210ایکڑ رقبہ پراوکاڑہ بائی پاس پر دیپال پور زرعی یونیورسٹی ایٹ اوکاڑہ بن رہی ہے جس سے علاقہ بھر کے طلباء و طالبات علم کی روشنی سے مستفید ہوں گے ۔ تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر دیپال پور امتیاز احمد کھچی ، پرنسپل میڈم عاطرہ طارق ، نو منتخب بلا مقابلہ کونسلر و سیاسی رہنما میاں فخر مسعود بودلہ ،امتیاز احمد کوکب نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر کالج ہذا کی طالبات نے ملی نغمے اور ترانے پیش کیے ۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اوکاڑہ محمد اقبال ڈھلوں ، دہنما مسلم لیگ (ن) میاں ثناء اللہ ڈولہ ،کرنل (ر) راؤ شمشیر خاں ، بشیر احمد فوجی ،میاں وقار بابر چنڈور ، راجہ غضنفر علی جتالہ،رانا عمر دراز، رانا سیف اللہ ، الحاج محمد نواز قمر ، باؤ محمد صدیق ،محمد امجد خاں ، علامہ محمد اصغر اشرفی ،چوہدری محمد صدیق ظفر ، میاں پرویز اختر وٹو ، میاں عبدالجمال ناصر ،را نامحمد سعید خاں،الطاف الرحمن خاں، حاجی محمد نواز کھو کھر و دیگر بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیں  چمپیئنز ٹرافی ہاکی، پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں2-8سے شکست

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker