تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:31اکتوبرکو یونین کونسل 138ڈولہ پختہ میں تحریک انصاف ایک نئی تاریخ رقم کرے گی،ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ

دیپالپور(قاسم علی سے)گزشتہ روز ایک بڑی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل 138ڈولہ پختہ ڈاکٹر امجد وحید ڈولہ اور امیدوار برائے وائس چیئرمین میاں آصف رسول موہل نے کہا کہ اب وقت بہت بدل چکاہے باشعور عوام کو اب محض سبزباغ دکھا کر ان سے ووٹ بٹورے نہیں جاسکتے جس کا عملی مظاہرہ 31 اکتوبر کو سب دیکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انشااللہ جیت کر عوام کے وہ مسائل چند مہینوں میں حل کردیں گے جن کی طرف برسوں سے دیکھا ہی نہیں گیااور اپنی شبانہ روز محنت سے یوسی 138کو دیگر یونین کونسلوں کیلئے ایک درخشندہ مثال بنائیں گے انشااللہ یونین کونسل 138ڈولہ پختہ میں تحریک انصاف ایک تاریخ رقم کرنے جارہی ہے اوراس روز عوام نعروں اور لاروں کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے ریلی میں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ہاتھوں میں تحریک انصاف کے پرچم پکڑ رکھے تھے اور تمام رستے جوشیلے نوجوان آئی آئی پی ٹی آئی کے پرجوش نعرے لگاتے رہے اس موقع پر تحریک انصاف کے مقامی رہنمابھی موجود تھی جنہوں نے وقتاََ فوقتاََ تقاریر سے ماحول کو گرمائے رکھا۔

یہ بھی پڑھیں  انہیں روکا کس نے ہے۔۔۔۔۔؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker