پاکستانتازہ ترین

ملک بھرمیں آج یوم تکبیرجوش وخروش سے منایا جارہا ہے

youm e takbeerلاہور(پاک نیوز رپورٹر) ملک بھر میں آج یوم تکبیر جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور کیک کاٹے جائیں گے۔پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے آج 15 سال ہو گئے،ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے اور بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے آج ہی کے دن 28 مئی 1998 کوچاغی کے پہاڑوں میں 6 ایٹمی دھماکے کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیاتھا۔ یوم تکبیر،پرآج وفاقی دارالحکومت،چاروں صوبوں،گلگت و بلتستان،شمالی علاقہ جات اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کی مساجد میں شکرانے کے نوافل ادا کیے جائیں گے اور ملک کے استحکام اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں  ن لیگ نے حکومت مخالف تحریک پر اتفاق کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker