تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور میں پاکستان مسلم لیگ ن کا کلین سویپ

دیپالپور(قاسم علی سے)دیپالپور میں پاکستان مسلم لیگ ن کا کلین سویپ، میونسپل کمیٹی دیپالپور کے اٹھارہ وارڈز کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق وارڈ نمبر 1سے قاری محمد اصغر(ن لیگ)وارڈ نمبر 2سے ظفراقبال(آزاد)چوہدری ممتاز علی پھلرون(آزاد)وارڈ نمبر 4سے رانا سیف اللہ(ن لیگ)وارڈ نمبر5سید حسن رضوان (آزاد)وارڈ نمبر 6سے بلال عمر بودلہ(ن لیگ)وارڈ نمبر 7سے محمد صدیق نثار(ن لیگ)وارڈ نمبر 9سے وقار بابر چنڈور(ن لیگ)وارڈ نمبر 10سے قاضی فراز رسول(آزاد)وارڈ نمبر11سے سید نقی گیلانی(شیر)وارڈ نمبر 12سے عمران علی(آزاد)وارڈ نمبر13سے حاجی محمد صدیق (شیر)وارڈ نمبر 14سے میاں محمد اظہر وٹو(شیر)وارڈ نمبر 15 سے راؤ عبدالکریم ٹیپو(شیر)وارڈ نمبر 16سے راؤ وحید شمشاد(شیر)وارڈ نمبر 17سے راجہ غضنفرعلی(شیر)اور وارڈ نمبر 18سے طارق محمود ہارنی(پی ٹی آئی)کامیاب ٹھہرے ہیں یاد رہے وارڈ نمبر 8سے شیر کی سیٹ سے میاں فخر مسعود بودلہ بلامقابلہ ہی منتخب ہوگئے تھے اس طرح 18 میں سے 12 وارڈز میں کامیابی نے شیرکے امیدواروں کے قدم چومے جبکہ وارڈ نمبر 2کے ظفر اقبال اور وارڈ نمبر12سے عمران علی بھی مسلم لیگ ن اور راؤ اجمل گروپ کے ہی حمائت یافتہ ہیں اور ایک سیٹ پی ٹی آئی کے حصے میں آئی ۔ وارڈ نمبر6میں میاں بلال عمر بودلہ جو کہ دیپالپور کی معروف سیاسی شخصیت میاں محمد عمر بودلہ مرحوم کے فرزند ہیں نے سب سے زیادہ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی انہوں نے 1163ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کا مخالف امیدوار چوہدری کامران شفیق 350تک پہنچ سکے اس طرح دیپالپور سٹی میں مسلم لیگ ن اور راؤ اجمل گروپ نے بھاری کامیابی حاصل کی اورفتح کا یہ سلسلہ دیپالپور کے گردو نواح میں بھی جاری رہا جہاں کی 24یونین کونسلوں میں سے 22میں راؤ اجمل گروپ ہی فاتح ٹھہرا ہے یوں کہا جاسکتا ہے کہ تحصیل دیپالپور میں پاکستان مسلم لیگ ن نے کلین سویپ کیا ہے۔ تحصیل دیپالپور میں پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی کی خبریں جیسے جیسے آتی رہیں کارکنوں کا جوش و خروش بڑھتا رہا جنہوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں جشن کایہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں  رحیم یار خان سے پی پی کا حمایت یافتہ امیدوار کامیاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker