تازہ ترینکھیل

شارجہ ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

شارجہ(نمائندہ سپورٹس)انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کا ٹاس جیت کر پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا، جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کی جانب سے آج کے میچ کے لئے ٹیم میں دو،دو تبدیلیاں کی گئیں۔ شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے مسلسل تیسری بار ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں میں آج کے میچ کے لئے دو،دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔پاکستان ٹیم میں زخمی فاسٹ بولر عمران خان اور اوپنر شان مسعود کی جگہ نائب کپتان اظہرعلی اور راحت علی کی واپسی ہوئی ہے، جبکہ انگلینڈ نے وکٹ کیپر جوز بٹلر اور زخمی پیسر مارک ووڈ کی جگہ جیمز ٹیلر اور سمت پٹیل کو شامل کیا۔ پاکستان دو اور انگلینڈ تین ماہر اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گا، جبکہ محمد حفیظ کے ساتھ اظہرعلی نے پاکستان کی اننگ اوپن کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان نے پاکستان کی تاریخ میں پہلے دفعہ جرأت سے کشمیر کا مقدمہ پیش کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker