پاکستانتازہ ترین

صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم جون کو طلب کر لیا

national assemblyاسلام آباد(بیوروچیف) صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم جون کو طلب کر لیا، نئے وزیراعظم کا انتخاب 5 جون کو ہو گا۔۔ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے نگران وزیراعظم کی طرف سے بھجوائی گئی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں ، یہ نومنتخب قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس ہو گا۔یکم جون کو نومنتخب ارکان قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے 2 جون کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے، تین جون کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہو گا، چار جون کو وزیراعظم کے لیے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے اور 5 جون کو ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں  کمزور لوگ معاہدے کرکے بھاگ جاتے ہیں،صدر زرداری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker