تازہ ترینعلاقائی

اوکارہ:پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے میاں نوازشریف نے 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کیے،اکبر علی

pmlnاوکاڑہ(محمد مظہر رشید) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سٹی اوکاڑہ کے صدر اکبر علی خان نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے میاں محمد نواز شریف نے 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کیے جس سے اسلامی دنیا میں پاکستان پہلی ایٹمی طاقت بن کے اُبھرا حالیہ الیکشنوں میں مسلم لیگ ن کی کامیابی نے امید کی شمع روشن کردی ہے ن لیگ کی کامیابی عوامی فتح ہے۔ اب ملک سے کرپشن ، معاشی بدحالی ، بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا ہمیشہ ہمیشہ خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہوگی۔ باشعور عوام نے جو روشن پاکستان کی بنیاد رکھی ہے میاں نوازشریف اندھیرے ختم کرکے پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنا کر دم لیں گے۔ اکبر علی خان نے کہا کہ نوازشریف پاکستان سے محبت کرنے والا قومی لیڈر جن کے پاس ملک چلانے کیلئے ایک مکمل ٹیم موجود ہے ان کے وزیر اعظم بننے سے ملک کی تقدیر بدلے گی بحرانوں کی دلدل میں پھنسے ملک کو شریف برادران کے علاوہ کوئی سیاسی لیڈر خوشحالی کے طرف گامزن نہیں کرسکتا۔ مسلم لیگ عوامی مینڈیٹ کا احترم کرے گی ملک و قوم کو مسائل اور بحرانوں سے نکال کر ترقی کیلئے ٹھوس پالیسیاں مرتب کریں گے قوم سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔ اقتدار سنبھالتے ہی انرجی بحران کو حل کرنے کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائے گیمیاں محمد نواز شریف تیسری بار وزیر اعظم کا حلف اٹھا کر وطن کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لیے اپنی بھر پور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے پاکستان مسلم لیگ ن وطن سے مہنگائی،لوڈشیڈنگ،بے روزگاری، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے گی ملک سے اندھیروں کو ختم کر کے روشن پاکستان کی جانب قدم بڑھائیں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اوکاڑہ آج 28مئی کو یوم تکبیر انتہائی شان وشوکت سے منارہی ہے جس میں سینکڑوں یوتھ ونگ کے نوجوان شرکت کررہے ہیں اور ایک پر وقار تقریب میں کیک بھی کاٹا جا رہا ہے*

یہ بھی پڑھیں  لاہور:زہریلا شربت کیس، ملزمان جیل منتقل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker