تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:معروف مذہبی شخصیت میاں عبدالقیوم ڈولہ شہید کو ہم سے جدا ہوئے سات برس بیت گئے

دیپالپور(قاسم علی سے )معروف مذہبی شخصیت میاں عبدالقیوم ڈولہ شہید کو ہم سے جدا ہوئے سات برس بیت گئے،انتہائی ملنسار اور شفیق انسان تھے منفردانداز تبلیغ کے باعث اپنی ایک خاص پہچان رکھتے تھے تفصیلات کے مطابق ڈولہ پختہ دیپالپور کی شان اور عظیم مبلغ میاں عبدالقیوم ڈولہ شہید کو ہم سے بچھڑے سات برس بیت گئے وہ ایک انتہائی محبت کرنیوالی اور شفیق شخصیت تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی دین کی خدمت کیلئے وقف کررکھی تھی اور اسی دوران ہی انہوں نے آج سے ٹھیک سات سال پہلے اپنی جان جانِ آفریں کے سپرد کی انہوں نے تبلیغ دین کیلئے پورے ملک کے علاوہ بیرون میں بھی کئی اسفار کئے ان کے منفرد لب و لہجے اور موثر انداز گفتگو سے حاضرین پر گہرا اثر ہوتا تھا اور بیشمار لوگوں نے ان سے متاثر ہوکراپنی زندگیاں دینِ متین کیلئے وقف کیں انہوں نے سیاست میں بھی حصہ لیا اور عوام نے یونین کونسل املی موتی کے لئے چیئرمین بھی منتخب کیا لیکن اس کے بعد وہ دین کی ترویج و تبلیغ میں ہی مصروف رہے انہیں عوام الناس اور علمائے کرام میں انتہائی عزت و اکرام حاصل تھا ان کی ساتویں برسی پرملک بھر سے علمائے کرام اور معروف سیاسی سماجی اور ادبی شخصیات نے ان کے درجات کی بلندی اور ان کی زندگی کو مشعلِ راہ قرار دیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button