تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں پانچ خواتین سمیت گیارہ افراد کو شدید زخمی کردیا

okaraاوکاڑہ(محمد مظہر رشید)لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں پانچ خواتین سمیت گیارہ افراد کو شدید زخمی کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر5فور ایل کی رہائشی بیوہ خاتون کشور بی بی کو سابقہ رنجش پر ملزمان محمد یوسف، محمد یونس وغیرہ چھ افراد نے دستی آلات سے تشدد کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا۔ چک نمبر28ٹو ایل کے رہائشی تاج حسن کی والدہ جنت بی بی اور بہن عطیہ بی بی کو ملزمان عبدالحق، ظہیر احمد وغیرہ دس افراد نے ان کے گھر میں داخل ہوکر دستی آلات سے تشدد کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا۔ چک نمبر ون فور ایل کے رہائشی صفیہ بی بی کو ملزمان محمد اظہر، محمد یار، اکبر وغیرہ9افراد نے دستی آلات سے تشدد کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا۔ تھانہ ستگھرہ کے نواحی گاؤں18جی ڈی کے رہائشی محمد سعید کو ملزمان جاوید، نعیم وغیرہ نے ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ چک نمبر18ون آر کے رہائشی شہادت علی کے بیٹے علی رضا کو ملزمان اشفاق، شاہد وغیرہ چھ افراد نے تشدد کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا۔ چک نمبر18جی ڈی کے رہائشی چوہدری محمد فہیم ایڈووکیٹ پر ملزمان عارف، شاہد وغیرہ14افراد نے پختہ اینٹوں سے حملہ کرکے لہولہان کردیا۔ چک نمبر ون ایس پی کی رہائشی نجمہ بی بی اور ا س کے خاوند محمد ظفر کو سابقہ رنجش پر ملزمان احمد وسیم طارق وغیرہ پانچ افراد نے دستی آلات سے تشدد کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے اور تفتیش شروع کردی

یہ بھی پڑھیں  کیا مشرف کی رہائی واقعی ڈیل کا نتیجہ ہے ؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker