پاکستانتازہ ترین

عمران خان میڈیا سے الجھنے کی بجائے کچھ دن باہر کےملک تشریف لے جائیں، خورشید شاہ

اسلام آباد(بیوروچیف)اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ سیاستدان کاکوئی بھی عمل ذاتی نہیں ہوتاوہ پبلک پراپرٹی ہوتے ہیں، عمران خان میڈیا سے الجھنے کی بجائے کچھ دن باہر ملک تشریف لے جائیں۔ پارلیمینٹ ہاوس میں میڈیاسے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کوطلاق کی خبروں پراس طرح کا ردعمل نہیں دیناچاہئے میں عمران اور ریحام خان کیلئے دعا گو ہوں،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو ثابت کرنا ہو گا کہ وہ بااختیار ہیں،اگر وزیر اعظم خود کو بااختیار نہیں بنائیں گے تو آئین کمزور ہو گا۔ اپوزیشن لیڈرنےکہا کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے نتائج دوسرے دو مراحل پر بھی اثر انداز ہوں گے،بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ کی گرفت کافی حد تک کم ہوئی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پلی بارگین بڑا فراڈ ہے جسے ختم ہوناچاہئے۔قومی اسمبلی کے نئے اسپیکر کے انتخاب کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تجربه کار شخص کی موجودگی میں نیا سپیکر لانا بے وقوفی ہوگی، ہم سپیکر کے انتخاب کے معاملے پر مشاورت کے بعد فیصله کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ : زمین پر قبضہ کرنے کے لئے نوجوان کی پراسرار موت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker