تازہ ترینعلاقائی

غیر منصفانہ تقسیم پر ناراض پارٹی کارکنوں کا شاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے دھرنا

ملتان (نمائندہ خصوصی) بلدیاتی انتخابات ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر ناراض پارٹی کارکنوں نے شاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے دھرنا دیدیا۔ ملتان میں تحریک انصاف کے پارٹی عہدیداروں کی ناانصافی کےخلاف آج دوسرے روز بھی سراپا احتجاج رہے اور پارٹی قیادت کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہ ملنے پر بلاخرشاہ محمود قریشی کے گھر کے سامنے دھرنا دے ڈالا۔ پی ٹی آئی ورکرز کا کہنا تھا کہ گزشتہ عام انتخابات اور ضمنی انتخابات میں پارٹی ورکرز کی بجائے منظور نظر افراد کو ٹکٹیں دی گئیں اب بلدیاتی انتخابات میں بھی نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک کارکنوں کو ان کا حق نہیں دیا جاتا دھرنا اوراحتجاج جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں  کیاپناہ گزیں خلق خدا نہیں؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker