بین الاقوامیتازہ ترین
جنوبی سوڈان میں روسی طیارہ گر کر تباہ ،40سے زائد افرد ہلاک

سوڈان (ڈیسک نیوز)جنوبی سوڈان میں روسی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔حادثے میں چالیس سے زائد افرد ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی سوڈان کے جوبا ائیر پورٹ کے قریب روسی کارگو طیارے کو ٹیک آف کے تھوڑی ہی دیر بعد حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں عملے کے پانچ روسی اہلکاروں سمیت درجنوں افراد ہلاک ہوگئے جس میں بچے بھی شامل ہیں۔ حکام طیارہ گرنے کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پانچ دنوں میں یہ دوسرا روسی طیارہ ہے چند روز پہلے مصر کے صحرائے سینا میں ایک مسافر طیارہ تباہ ہوا تھا جس میں عملے کے سات افراد سمیت دوسو چوبیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔