پاکستانتازہ ترین

پاک چائنہ اقتصادی راہداری جیسا میگا پراجیکٹ اس علاقے کی تقدیر بدل دے گا،سینیٹر طلحہ محمود

ٹیکسلا(نا مہ نگار)صنعتی شعبے میں ترقی کے لئے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کی ڈویلپمنٹ ناگزیر ،حسن ابدال سے ڈیرہ اسماعیل خان تک روڈ منظور ہوچکی ہے جس کے لیے20 ارب روپے مختص کیے ہیں، پاک چائنہ اقتصادی راہداری جیسا میگا پراجیکٹ اس علاقے کی تقدیر بدل دے گا، ان خیالات کا اظہار سینیٹر محمد طلحہ محمودچیرمین پاک چائنہ اقتصادی راہداری کونسل نے ہری پور یونیورسٹی میں اپنے خطاب کے دوران کیا سنیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ انکی صلاحیتیوں سے استفادہ حاصل کیا جائے ، پاکستان چائنہ اقتصادی راہداری سے تین بلین لوگ فائدہ اٹھائیں گے،گو کہ اسکا زیادہ فائدہ چین کو ہے تاہم اس پروجیکٹ سے پاکستان میں بھئی خوشحالی آئے گی جس کا ہم بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں سنیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ ملک میں سائنسی تحقیقی کا دائرہ کار جتنا وسیع ہوگا اس کی مناسبت سے ملک سائنسی میدان میں ترقی حاصل کرسکے گا،حکومت کو چاہئے کہ وہ سائنسی تحقیقی کی شعبوں کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کرے ،سائنسی تحقیق میں ہری پور یونیورسٹی اور انڈسٹریل اسٹیٹ مل کر جو کام کر رہے ہیں میں اس کو خراج تحسین پیش کر تاہوں،حویلیاں سے آگے ریلوے لائن بچھانے کے لئے ہماری کوششیں جاری ہیں ،سینیٹر محمد طلحہ محمود نے ہری پور یونیورسٹی کیلیے 50 ہزار روپے کیش اور پانچ اسکالرز شپ کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!