تازہ ترینکھیل

شارجہ ٹیسٹ:انگلش ٹیم نے کھانے کے وقفے پر7وکٹیں گنواکر120رنز بنالیے

شارجہ(نمائندہ سپورٹس)شارجہ ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط ہوگئی ہے، سیریز میں دوصفر سے کامیابی اور آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسری پوزیشن کیلئے اسے صرف 3وکٹیں درکار ہیں۔ انگلش ٹیم نے کھانے کے وقفے پر7وکٹیں گنواکر120رنز بنائے ہیں، میچ جیتنے کیلئے اسے مزید 164رنز کی ضرورت ہے، السٹر کک 50رنزپر ناٹ آئوٹ ہیں۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے 46رنز دو کھلاڑی آئوٹ پر نامکمل اننگز شروع کی، پاکستانی بولرز نے کھیل کے پہلے سیشن میں تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے نصف گھنٹے کے کھیل میں صرف 13رنز کے عوض 4انگلش بیٹسمینوں کو پویلین واپس بھیجا، جو روٹ یاسرشاہ کی گیندپر ایل بی ڈبلیو ہوئے، ٹیلر کو ذوالفقار بابر نے شکار کیا، بیرسٹو اور پٹیل بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔  عادل رشید نے کچھ مزاحمت کی لیکن وہ بھی السٹرکک کا زیادہ دیر ساتھ نہ نبھاسکے اور 22رنز بناکر راحت علی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ دوسری جانب کپتان السٹر کک نے مرد بحران کا کردار ادا کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کرلی۔پاکستان کی طرف سے ذوالفقار بابر، یاسر شاہ اور شعیب ملک نے دو، دو جبکہ راحت علی نے ایک وکٹ حاصل کیں

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: قائد ملت سلفیہ امیر کارواں سینیٹر پروفیسر علامہ ساجد میر امیر مرکزی جمعیۃ اہلحدیث پاکستان نے ڈسکہ کا دورہ و خطاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker