پاکستانتازہ ترین

مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کے بعد ،ن لیگ کی186نشستیں ہوگئیں۔

pmlnاسلام آباد(بیورورپورٹ) خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کے بعد ن لیگ کے ایوان میں 186 ارکان ہوگئے، پیپلز پارٹی کو 40،تحریک انصاف کو 35 اور ایم کیو ایم کو 23 نشستیں حاصل ہوگئیں۔عام انتخابات میں ایک سو پینتالیس نشستیں جیتنے والی مسلم لیگ ن خواتین کی پینتیس اور اقلیتوں کی چھ مخصوص نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی جس کے بعد اس کی کل نشستوں کی تعداد ایک سو چھیاسی ہوگئی ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی عام انتخابات میں بتیس سیٹوں کے بعد خواتین کی سات اور اقلیتوں کی ایک مخصوص نشست جیت کر چالیس نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات میں اٹھائیس جنرل نشستیں، خواتین کی چھ اور اقلیتوں کی ایک مخصوص نشست جیت کر پینتیس نشستیں آپنے نام کرلیں ۔متحدہ قومی موومنٹ اٹھارہ جنرل نشستیں ، خواتین کی چار اور اقلیتوں کی ایک مخصوص نشست کے ساتھ 23سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں ۔جمعیت علمائے اسلام ف دس جنرل نشستوں کے بعد خواتین کی تین اور اقلیتوں کی ایک نشست کے بعد چودہ نشستیں اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی ،قومی اسمبلی میں تین نشستیں حاصل کرنے والی جماعت اسلامی خواتین ایک مخصوص نشست کے ساتھ چار سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ، نیشنل پیپلز پارٹی دو جنرل نشستیں اور خواتین کی ایک نشست لے کر تین سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ، مسلم لیگ ق نے دو سیٹیں جیتیں جبکہ خواتین ایک مخصوص نشست کے لیے اس کی پیپلزپارٹی سے ٹائی ہوگی۔اس کے علاوہ ایک ایک نشست حاصل کرنے والی آٹھ جماعتیں اور آزاد حیثیت برقرار رکھنے والے آٹھ امیدوار بھی قومی اسمبلی میں موجود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker