پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد:ریڈ زون اور شاہراہ دستورکوکنٹینراورخاردارتاریں لگا کرسیل کیا جارہا ہے

red-zone-sealاسلام آباد(بیوروچیف)  پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون اور شاہراہ دستور کو کنٹینر اور خاردار تاریں لگا کر سیل کیا جا رہا ہے۔محکمہ داخلہ  اور اسلام آباد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریڈ زون اور شاہراہ دستور کو سیل کرنے کا مقصد لانگ مارچ کے باعث ایوان صدر ، وزیر اعظم ہاوس ، سفارتخانوں  اور سفارتکاروں کو سیکورٹی فراہم کرنا ہے۔اسلام آباد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ  کی سیکورٹی کے لیے 10 ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا  جائے گا جب کہ  دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر فوج اور ایف سی  کواسٹینڈ بائے پوزیشن پررکھا جائے گا۔دارلحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے لانگ مارچ کے شرکاء کے ریڈ زون اور شاہراہ دستور میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔یاد رہے کہ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے 14 جنوری کو لاہور سے دارالحکومت اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کی کال دے رکھی ہے جس میں 40 لاکھ افراد کی شرکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ایک کنوارا پھنس گیا بچارا، شیخ رشید پر اعتراض

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker