تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:سابق یوسی ناظم کی ایماء پر وکیل نے ساتھیوں کے ہمراہ مسجد کی زیر تعمیردوکانیں گرا دیں

daskaڈسکہ(نامہ نگار)سابق یوسی ناظم کی ایماء پر وکیل نے ساتھیوں کے ہمراہ مسجد کی زیر تعمیردوکانیں گرا دیں ،مسجد انتظامیہ کو قتل کی دھمکیاں ،مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی ۔تفصیل کے مطابق محلہ اسلام پورہ میں واقع نورانی عیدگاہ سے ملحقہ جامع مسجد نورانی وعیدگاہ کی انتظامیہ نے مالی امور چلانے کیلئے اخراجات پورے کرنے کیلئے مسجد کے ساتھ دو عدد دوکانیں بنانے کا فیصلہ کیا جب ان کی دیواریں مکمل ہو چکیں تو رات کو مسجد کی دوسری جانب کے رہائشی چند غنڈہ عناصر نے دیواریں بھی گرا دیں اور چار دیواری کو بھی نقصان پہنچایااور چرکھڑیاں بھی توڑ دیں جبکہ اگلے دن دوبارہ کام شروع کیا گیا توشیخ ثاقب ایڈووکیٹ ،شیخ وقاص وغیرہ نے سابق ناظم یوسی ڈسکہ کلاں ملک محمد اشرف تھیم کی ایماء پر کام کرنے سے روک دیا اور مسجد وعیدگاہ کی انتظامیہ کو دھمکیاں دیں کہ اگر آپ لوگ دوکانیں بنانے سے باز نہ آئے تو آپ کو جان سے مار دیں گے ۔ یاد رہے کہ چندسال قبل مسجد وعیدگاہ انتظامیہ نے باہم مشاورت سے نمازیوں کے آنے جانے کیلئے عیدگاہ کے دونوں طرف گیٹ لگائے تھے اور جانور کی گزرگاہ کو روکنے کیلئے چرکھڑیاں بھی لگائی گئی تھیں بعد میں دوسری طرف کے رہائشیوں نے چرکھڑیاں توڑ دیں اور اپنی گاڑیاں اور جانور بھی ادھر سے گزارنا شروع کردیے تھے جس سے مسجد کا تقدس بھی پامال ہورہا تھا جس پر مسجد وعیدگاہ انتظامیہ نے کئی بار اعتراض بھی کیا مگر کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا اب جبکہ انتظامیہ نے مسجد وعید گاہ کیلئے دوکانیں بنانا شروع کیں تو دوسری جانب کے رہائشیوں شیخ ثاقب حمید ایڈووکیٹ ، شیخ وقاص ، ملک منیر،محمدنعیم بشیر (ملازم ٹی ایم اے)محمدوسیم بشیر،محمدنواز انصاری ودیگرنے محض اس وجہ سے زیر تعمیردوکانیں گرادیں کہ اگر یہ دوکانیں بن گئیں تو ہمارا رستہ رک جائے گا حالانکہ نمازیوں کے پیدل آنے جانے کیلئے کوئی بھی رکاوٹ نہیں ۔اس صورتحال کے پیش نظرمسجد وعیدگاہ انتظامیہ نے ایس ڈی پی او، ایس ایچ او تھانہ سٹی کو درخواست بھی دی جو بعد میں مصالحتی کمیٹی کے سپرد کردی گئیں مگر تاحال معاملہ جوں کا توں ہے اور مسجد وعیدگاہ انتظامیہ سمیت نمازی بھی جان سے مار دینے کی دھمکیوں کی وجہ سے عدم تحفظ کا شکار ہیں۔صدر مسجد وعیدگاہ منیر احمد مغل، خازن الحاج محمد نذیر مغل،جنرل سیکرٹری ماسٹر محمد صابر، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر امین رضا ،حاجی منظور احمد بٹ ،صحافی شاہد ندیم مغل، جمشید سڈل، محمد یوسف مغل ،ڈاکٹر محمدذولفقار ودیگر نے ڈی پی او سیالکوٹ سے مطالبہ کیا ہے اس اہم مسئلہ کی جانب توجہ دے کرفوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ اس ضمن میں رابطہ کرنے پر سابق ناظم یونین کونسل ملک محمد اشرف تھیم کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو: نیم حکیم اورعطائی ڈاکٹر سادہ لوح لوگوں کو لوٹ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker