تازہ ترینفن فنکار

اسمگلنگ کیس،ماڈل ایان علی کی درخواست بریت پرفیصلہ آج سنایا جائے گا

راولپنڈی(نمائندہ شوبز)کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ملزم ماڈل ایان علی کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر آج فیصلہ سنایا جائےگا۔ کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج رانا اقبال احمد خان درخواست پر فیصلہ سنائیں گے۔راولپنڈی کی کسٹم کورٹ میں چار نومبر کو ماڈل ایان علی کی کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی تھی۔ جس میں بریت کی درخواست پر وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے چھ نومبر تک کیلئے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جسے آج سنایا جائے گا۔گزشتہ سماعت پر کسٹم کے وکیل فرحت لودھی نے موقف اختیار کیا تھا کہ بغیر قانونی دستاویز کے زائد رقم لیکر جانا اسمگلنگ کے زمرے میں آتا ہے،اگر ایان علی دس ہزار ڈالر سے زائد رقم لیکر جارہی تھی، تو پاسپورٹ کے ذریعے اسے ظاہر کرنا چاہیے تھا، مگر وہ تو خالی ہاتھ دبئی جارہی تھیں۔ماڈل ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ ایان علی کے خالی ہاتھ دبئی جانے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:دلاور کوٹ میں مردہ جانوروں کی انتڑیوں اورچربی سے گھی بنانیوالاشخص گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker