پاکستانتازہ ترین

اسپیکرکا انتخاب، پی پی پی کا ایازصادق کے مقابلے میں امیدوارنہ لانے کا فیصلہ

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے لئے ایازصادق کے مقابلے میں امیدوارنہ لانے کا فیصلہ کرلیا۔ پیپلزپارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے دوران طے کیاگیا ہے کہ اسپیکر کے انتخاب کے لئے سابق اسپیکر ایازصادق کے مقابلے میں پی پی پی اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرےگی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ ایازصادق نے بطوراسپیکرقومی اسمبلی، اپوزیشن کے ساتھ اچھے رویے کا مظاہرہ کیا ہے ،ان کیخلاف پیپلزپارٹی امیدوارنہیں لائے گی، لیکن اگرحکومت کی جانب سے ایازصادق کے علاوہ کوئی اورامیدوارلایاگیا، تو پیپلزپارٹی بھی اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button