تازہ ترینفن فنکار

ماڈل ایان علی کی درخواست ِبریت خارج کردی گئی

راولپنڈی(نمائندہ شوبز)کسٹم عدالت نے ماڈل ایان کی بریت کی درخواست پرفیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کردی۔ ایان علی کی بریت کی درخواست پر 4نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ اس سے قبل کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب کی عدالت میں ماڈل ایان کے وکیل لطیف کھوسہ نے نئی درخواست دائر کی جس میں کہاگیاکہ تفتیشی آفیسر اور تفتیشی ٹیم نے ریکارڈ میں تبدیلی کی، ریکارڈ کا فارنزک معائنہ کرایا جائے، عدالت نے تمام دستاویزات طلب کرتےہوئے کہاکہ ضرورت پڑنے پر فارنزک معائنہ کرا لیا جائے گا۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ ان کے پاس تفتیشی آفیسر کی دستخط شدہ چالان کی نقل موجود ہے۔ عدالت نے ایان کے وکلاء پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت ردوبدل کا خود بھی جائزہ لے سکتی ہے۔ دوران سماعت ماڈل ایان نےکہاکہ ان کی فلائٹ ہے، انہیں دوسرے شہر جانے کی اجازت دی جائے ، جس پر عدالت نے استدعا منظورکرلی

یہ بھی پڑھیں  غزہ کی صورتحال ، عالمی برداری کی خاموشی پر تنقید، خود کو طاقتور سمجھنے والے غلط فہمی میں ہیں : شاہ عبداللہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker