تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:نا معلوم قاتل گاڑی میں لدی تین لاشیں ملتان روڈ پر چھوڑکر فرار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)۔ نا معلوم قاتل گاڑی میں لدی تین لاشیں ملتان روڈ پر چھوڑ کر فرار ۔مقتول سگے بھائی اور لاہور کے رہائشی تھے ۔علاقے میں خوف و ہراس ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گولڈن اڈا کے قریب نا معلوم قاتل ڈالا نمبر LES101چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔قریب کھڑے ہوئے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس کی تلاشی لینے پر اس سے تین نا معلوم لاشیں برآمد ہوئیں ۔جس کی خبر سنتے ہی ارد گرد کی فیکٹریوں سے سینکڑوں مزدور اکھٹے ہو گئے اور علاقے بھر میں زبردست خوف ہو ہراس پھیل گیا ۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔ڈی پی او قصور،ایس پی انوسٹی گیشن ،ڈی ایس پی پتوکی فورن موقع پر پہنچ گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والوں کے نام ذیشان ، حافظ ارسلان ، اور سلیمان بتائے جاتے ہیں اور تینوں سگے بھائی اور اکبری منڈی لاہور کے رہائشی تھے ۔مزید تفتیش جاری ہے

یہ بھی پڑھیں  عمران کو جتوانے کیلئے 35 سے زائد حلقوں میں جھرلو پھیرا گیا: خورشید شاہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker