تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور: معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک احمد اخوان اعوان کے سسر انتقال کر گئے

دیپالپور(قاسم علی سے) معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک احمد اخوان اعوان کے سسر انتقال کر گئے ،نماز جنازہ جماعت اسلامی کے نائب امیر مولانا اعجاز احمد نے پڑھائی ،مقامی قبرستان میں سپردِ خاک تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جماعت اسلامی دیپالپور کے سرگرم رکن اور چک نمبر29/Dکے نمبردارملک نزیر اعوان انتقال کرگئے وہ ملک غالب اسلام اعوان ایڈووکیٹ کے والداورمحمدا قبال اعوان نائب تحصیلدار قصور کے بڑے بھائی تھے ان کو پڑنے والا دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہواان کی عمر 65برس تھی ملک نزیراعوان ایک درد دل رکھنے والی معروف شخصیت تھے ان کی نماز جنازہ جماعت اسلامی دیپالپور کے نائب امیر مولانا اعجاز احمد نے پڑھائی جس میں علاقہ بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ان کی رسم قل کل بروز پیر 29/Dمیں دوپہر دو بجے ادا کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button