تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:تہرے قتل کا فالو اپ،لاڑاگجر اور اسکے ساتھیوں نے ایک ہی خاندان کے 5افراد قتل کردیے

بھائی پھیرو(نامہ نگار)تہرے قتل کا فالو اپ۔  باپ اور بھائی کے قاتلوں نے اپنے مقدمہ کی شہادتیں مٹانے کے لیے تین سگے بھائیوں کو اندھادھند فائرنگ کر کے تین سگے بھائیوں کو قتل کر کے لاشیں ویرانے میں چھوڑ کر فرار لاہور کے بدنامِ زمانہ لاڑا گجر اور اُس کے نو ساتھیوں نے ایک ہی خاندان کے 5افراد موت کے گھاٹ اُتار دیئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بھائی پھیروکے علاقے سے ملنے والی تین بھائیوں کی لاشوں کا مقدمہ نمبر 404/15بجرم 302،109،148،149تھانہ صدر بھائی پھیرو میں درج کر لیا گیا ہے۔مقتولوں کے بھائی محمد عثمان سکنہ مکان نمبر 56علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کی طرف سے درج کرائی گئی FIRکے مطابق اُس کے بھائی سلیمان ، حافظ ارسلان ، اور ذیشان اپنے VIGOڈالہ نمبر LES-101پر اپنے دوستوں عنصر اور رضا پسران لیاقت ڈوگراہ کو ملنے کے لیے نارنگ منڈی گئے ۔راستے میں ملزمان احسان عرف لاڑا گجر ، افضال گجراور اُن کے آٹھ مسلح نامعلوم قاتلوں نے اُنہیں گھیر لیا اور وہ ڈالہ سمیت اُنہیں نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں پر اُنہوں نے ذیشان کے گلے میں پھندا ڈال لیا اور نہائت سفاکانہ طریقے سے فائر ما ر مار کر تینوں بھائیوں کو قتل کر دیا اور لاشیں ڈالہ سمیت تھانہ صدر بھائی پھیرو کے علاقہ گولڈن اڈا کے قریب فاروق حبیب ملز نز پرانا دینا ناتھ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر DPOقصور علی ناصر رضوی ، DSPپتوکی علی اختر ، SHOتھانہ صدر بھائی پھیرو چوہدری محمد ایوب گجربھاری نفری لے کر موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے مقتولین کی جیبوں سے ملنے والے شناختی کارڈوں سے مقتولوں کی پہچان کر کے مقتولوں کے وارثان کو اطلاع دی جس پر مقتولوں کا بھائی اپنے ساتھیوں طارق اور اکرم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیااور اپنی مدعیت میں FIRدرج کروا دی FIRمیں درج کی گئی تحریر کے مطابق وجہ عناد یہ لکھائی گئی ہے کہ انہیں قاتلوں نے 27/08/2014کو مدعی کے باپ محمد ارشاد اور بھائی اُسامہ کو قتل کر دیا تھاجس قتل کا مقدمہ نمبر 1047/14 302/324/109/148/149 تھانہ اقبال ٹاون لاہور میں درج ہے اس مقدمہ میں مقتول ارسلان مدعی اور مقتول ذیشان چشم دید گواہ تھا اس لیے قاتلوں نے اپنے سابقہ دہرے قتل کی شہادتیں ختم کرنے کے لیے ان تین بھائیوں کو بھی موت کے گھاٹ اُتار دیا۔اس طرح ایک ہی خاندان کے 5افراد دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے۔ مقدمہ کی تفتیش ضلع قصور کی ہیموسائڈ ٹیم کے سب انسپکٹر طاہر سہیل کے سپر د کر دی گئی ہے۔قتل کے تمام ملزموں کا پتہ مزید تفتیش میں چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں  جہلم : مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20افراد زخمی 6کی حالت تشویشناک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker