پاکستانتازہ ترین

اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری

imranاسلام آباد(بیوروچیف)اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ اسپیکرقومی اسمبلی کے لئے مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق اور پی ٹی آئی کے شفت محمود کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ انتخاب کے مو قع پرقومی اسمبلی کے گیارہ ارکان ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پران ارکان کی رکنیت معطل کررکھی ہے۔ آج صبح شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تلاوت قرآن پاک کے بعد قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے اراکین اسمبلی کو اسپیکر کے انتخاب کے قوانین ،امیدواروں اور ووٹنگ کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ اسپیکر کے اعلان کے بعد سب سے پہلے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ جس کے بعد باری باری اراکین نے انتخابی کے عمل میں حصہ لیا۔عمران خان نے بھی اپناووٹ کاسٹ کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرنے پر گیارہ ارکان کی رکنیت معطل کررکھی۔ جس کے باعث یہ ارکان انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے سکیں گئے۔ ان ارکان میں امین فہیم، رشید گوڈیل،محسن شاہنواز رانجھا سمیت قومی اسمبلی کے گیارہ ارکان اسپیکر کے انتخاب میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔سردار ایاز صادق کو پی ٹی آئی کے علاوہ تقریبا تمام پارلیمانی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں  مصر میں جھڑپوں کے نتیجے میں 173 افراد ہلاک، ایمن الظواہری کا بھائی گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker