
بھائی پھیرو (نامہ نگار) زمین کے تنازعہ پر سگے بھائی نے فائر مار کر بھائی کو قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی بستی کوٹ بوہلیاں والا میں بھائیوں کے درمیان زمین کی تقسیم کا تنازعہ چل رہا تھا گذشتہ روز عبد ل اپنی زمین پر کام کاج میں مصروف تھا کہ اسی اثنا ء ملزم لیاقت وہاں آ دھمکا اور آتے ہی بارہ بور پسٹل سے عبدل کے پیٹ میں فائر مار ڈالا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور زیادہ خون بہہ جانے سے ہلاک ہو گیا ۔تیسرے بھائی نعمت اللہ کی درخواست پر تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
You must be logged in to post a comment.