پاکستانتازہ ترین

چودھری سرور نے وفاقی حکومت سے سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا

لاہور(مانٹیرنگ سیل)تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چودھری محمد سرور نے وفاقی حکومت سے سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہو ئےکہا ہے کہ انہیں اور ان کے خاندان کو دہشت گردوں کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔چودھری محمدسرورنے وزیر داخلہ چودھری نثارکوایک خط بھیجا ہے، جس میں کہاگیاہےکہ بلدیاتی الیکشن کے روز پولیس نےان کے پرائیویٹ گارڈزسے اسلحہ قبضے میں لیا، جو ابھی تک واپس نہیں کیا گیا۔چودھری سرور نے مطالبہ کیا کہ وہ اسلحہ فوری واپس کیا جائے اور پرائیویٹ گارڈز کو لائسنس یافتہ اسلحہ کے ساتھ ڈیوٹی کی اجازت دی جائے۔چودھری سرور کا کہنا ہے کہ اگر انہیں یا ان کے اہل خانہ کو اس دوران کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری مسلم لیگ ن کی قیادت اور پنجاب حکومت پر عائد ہوگی

یہ بھی پڑھیں  شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ، گاڑی ملبے تلے دبنے سے 8 مزدور جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker