پاکستانتازہ ترین

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور(نمائندہ خصوصی)خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا جب کہ زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔ پشاور سمیت خیبر پختوانخوا کے مختلف علاقوں سوات، شانگلہ، لوئر دیر ، اپر دیر، چترال اور غذر سمیت گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی گہرائی 135 کلومیٹر اور مرکز ہندو کش ریجن ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!