تازہ ترینعلاقائی

حجرہ شاہ مقیم:منظورخاں وٹوکےساتھی معروف سیاسی وسماجی شخصیت میاں سکندربھٹی انتقال کرگئے

hujraحجرہ شاہ مقیم (نامہ نگار)میاں منظور احمد خاں وٹوکے معتمد ساتھی معروف سیاسی و سماجی شخصیت میاں سکندر خاں بھٹی گزشتہ روز انتقال کر گئے ،میاں منظور احمدخاں وٹو نے جب سیاست کا آغاز کیا تو میاں سکندر خاں بھٹی انکے قریبی ساتھی تھے اور مرتے دم تک یہ رفاقت قائم رہی،مختلف سیاسی ادوار میں وہ عشر زکواۃ کمیٹی ضلع اوکاڑہ کے چیئر مین،مارکیٹ کمیٹی حجرہ شاہ مقیم کے چیئر مین،ناظم یونین کو نسل اور ممبر ضلع کونسل اوکاڑہ رہے،انکی نماز جنازہ گزشتہ روز انکے گاؤں گرسہ میں ادا کی گئی جس میں سابق وفاقی وزیرمیاں منظوراحمد خاں وٹو و دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم کو انکے آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا،میاں سکندر خاں بھٹی مرحوم کو ایصال ثواب کیلئے قل خوانی کا ختم جمعہ کے روز انکی رہائش گاہ واقع گاؤں گرسہ میں صبح نو بجے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:گیس کا انتہائی کم پریشر عثمان کھٹر اور اس سے ملحقہ آبادیوں کے مکینوں کے کے وبال جان بن گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker